لاڈکانہ (ویب ڈیسک))لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث معروف مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں جنیجو فیملی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور اس سلسلے میں ثمینہ سندھو کی خدمات حاصل کی گئیں ،دوران تقریب ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں سے ایک گولی ثمینہ سندھو کو جالگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں اور انہیں تالکہ ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں ۔ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے لیکن پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔