اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار پانے والے جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہی بنتی ہے لیکن یہ میرا کیس نہیں، میرے معاملے میں اس کا یوں اطلاق نہیں ہوتا،میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ منی ٹریل فراہم کرچکا ہوں اور وکیل کی رائے پر بچوں کے اثاثوں کے خانے میں پوری جائیداد بھی ظاہر کر چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل زیر التوا ہے، انشائ اللہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔
