لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ سوہائے علی ابڑو اپنی آنیوالی فلم موٹرسائیکل گرل کی کاسٹ کے ہمراہ منگل کو لاہور آئینگی۔ بتایاگیا کہ مذکورہ فلم کی پوری ٹیم پروموشن اورپریمیئر کے سلسلے میں لاہور آ رہی ہے۔ فلم کی نمائش 20 اپریل کو ہو گی جسکے مصنف و ہدایتکار عدنان سرور ہیں جبکہ گیتوں کی دھنیں موسیقار زلفی نے ترتیب دی ہیں۔سوہائے علی ابڑو نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ مذکورہ فلم میں میرا یادگار کردار ہے جسے ادا کرنے کیلئے مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں پر امید ہوں کہ فلم بین میری اداکاری کو سراہیں گے ۔