تازہ تر ین

مادھوری ” ٹوٹل دھمال“میں انیل کپور کی بیوی کا کردار نبھائیںگی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ماضی کی مقبول اور رومانوی جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جلدسکرین پر ایک بار پھر بڑھاپے میں جوانوں جیسا رومانس کرتے نظر آئیں گے۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جو اب تک قریبا ایک درجن فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جلد ہی فلم ساز اندرا کمار کی رومانٹک کامیڈی فلم ٹوٹل دھمال میں میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔دونوں اداکار 26 سال بعد فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جب کہ انیل اور مادھوری کی بعد قریبا 17 سال بعد پہلی فلم ہوگی۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ آخری فلم بیٹا کی تھی، جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ ارونا ایرانی اور انوپم کھیر نے بھی جوہر دکھائے تھے۔۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی ایک ساتھ آخری فلم لجا تھی، جو 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس میں ان دونوں کے علاوہ اجے دیوگن منیشا کوئرالہ، ریکھا، جیکی شروف، ماہیمہ چوہدری، سونالی باندرے، گلشن گرور اور آرتی چھابڑیا سمیت دیگر میگا کاسٹ نے جوہر دکھائے تھے۔اب دونوں ایک ساتھ لگ بھگ 17 سال بعد جب کہ فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ 26 سال بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹوٹل دھمال میں ان کے علاوہ اجے دیوگن، ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔یہ فلم دھمال سیریز کی تیسری فلم ہے، جسے رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔اس سیریز کی پہلی فلم دھمال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں مرکزی کردار میں سنجے دت نظر آئے تھے، ان کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ بھی جلوہ گر ہوئے۔اس سیریز کی دوسری فلم ڈبل دھمال 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں پہلی فلم کی تمام کاسٹ ایکشن میں نظر آئی۔اب اس سیریز کی تیسری فلم ٹوٹل دھمال رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی، جس میں سنجے دت کی جگہ اجے دیوگن نے لی ہے، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ پرانی ہے۔سیریز کی تیسری فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے کردار اضافی رکھے گئے ہیں۔فلم ساز اندرا کمار نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ 26 سال بعد فلم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی، جس کے بعد میں دونوں اداکاروں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار ٹوئیٹس کے ذریعے کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain