لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تکاری بھی شروع کردی ہے۔واضح رہے ?ہ عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خکرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہرکا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبکر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔