کراچی( ویب ڈیسک )پاکستان دشمن کارروائیاں تو پڑوسی ممالک سے ہوتی ہی رہی ہیں لیکن پاکستان میں عام مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث گروہ بھی افغانستان سے کنٹرول کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ 4سال کے دوران کراچی میں اغواءبرائے تاوان کی 5وارداتوں تاوان کیلئے ڈیلنگ کی فون کالز افغانستان سے کی گئیں۔کراچی پولیس حکام کے مطابق فون کالز کی وجہ سے معاملہ بین الاقوامی ہونے پر مقامی پولیس کیلئے ان کیسز کی تفتیش مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پانچ میں سے چار مغوی تاوان ادا کرکے گھروں کو واپس لوٹے تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، پولیس ذرائع کے مطابق پانچواں مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔