لاہور (ویب ڈیسک) رابعہ بٹ معروف ماڈل ہیں اور اب اتنی پہچان بنا چکی ہیں کہ ان کا شمار معروف ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔رابعہ بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے! انہوں نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا تھا ”سخت لونڈا۔“”سخت لونڈا“ کا لفظ معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اتنا مشہور ہوا کہ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے کئی میمز اور لطیفے بنائے گئے اور لگتا ہے کہ رابعہ بٹ بھی اس کے زیر اثر آ گئیں جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہاں بھئی، کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“