اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے وفاقی بجٹ میں سگریٹ، سیمنٹ اور کاسمیٹک سمیت دیگر اشیاءمہنگی جبکہ کتابیں کاپیاں و سٹیشنری کا دیگر سامان، کھاد اورپولٹری مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرآن پاک کی طباعت کیلئے استعمال ہونے والے کاغذ کو ٹیکس سے چھوٹ دینے، ایل این جی کی درآمد پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور ڈیری و لائیو سٹاک کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
