میرانشاہ(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے گاو¿ں سیدگئی میں نامعلوم افراد کے شادی کی تقریب پر دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جن کو میرانشا ہ اور بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
