کوئٹہ (ویب ڈیسک) آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری نے چار روز سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ عمائدین نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ برادری دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ پر چار روز سے سراپا احتجاج بنی رہی، آرمی چیف سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ پہنچے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمائدین نے ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
