اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنی نااہلی کا فیصلہ آج سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ خواجہ آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف کا طلب گار ہوں، سلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں اقامہ پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔
