کوئٹہ:(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے عمائدین کو یقین دلایا ہے کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ قومی کوششوں سے دہشت گردی کی لہر پر قابو پاکر دشمن کے بہت سے نیٹ ورک تباہ کردیئے گئے ہیں، لیکن دشمن اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
