صادق آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قوم سے مذاق کر رہی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنےکے علاوہ کوئی کام نہیں۔صادق آباد میں مسلم لیگ نواز کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا آصف علی زرداری اور عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں۔ اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی ہے۔صادق آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا کیوں کہ خواجہ آصف وفادار آدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی کیوں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا الیکشن میں وہ انجام ہوگا کہ آئندہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے ا?ڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے پوچھا کہ کیا بلوچستان کی حکومت نواز شریف نے ختم کی تھی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بھی نواز شریف نے کرایا تھا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ان ساری سازشوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دینا اور 2018 کے الیکشن میں مہروں کو عبرت کا نشان بنا دینا۔



































