تازہ تر ین

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو 7 مئی کو طلب کر لیا

لاہور(اے پی پی ) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو سات ئی کو طلب کر لیا ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی . درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل محمد اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ 19 اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو توہین عدالت پر مبنی مواد کی نشریات روکنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کو نہیں روکا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔پیمرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے عدلیہ مخالف مواد کی نشریات روکنے کے حوالے سے پیمرا کی کارروائی کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain