سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالت مجھے نا اہل کر سکتی ہے آج اس شہر کی محبت کا اہل ہوں ۔ گزشتہ اٹھائےس سال سے ووٹ کو بہتر عزت دی ہے ۔ بانوے ہزار ووٹ لے کر نا اہل ہوا ہوں۔ نواز شریف کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا رہا ہوں ۔ نواز شریف نا اہل ہوا تو میں نا اہلی میں بھی قائد کےساتھ کھڑا ہوں۔ عوام کی عدالت میں پانچ سال شکست کھانےوالوں کو آئندہ بھی شکست ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اقبال کی جانب سے فقید المثال استقبال کرنے کے لئے مرکزی چوک علامہ اقبال میں منعقدہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ءکے انتخابات میں آپ کا فیصلہ میری جیت ہو گی ۔ کل عدالت عظمیٰ کے سامنے انصاف کے لئے اپیل کر رہا ہوں ۔ خواجہ محمد آصف کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔ اٹھائےس سال میں چھ بار وزیر اور ایک بار سینیٹر بنا ۔ عدالت کے فیصلے کی طرف نہیں اللہ کی رحمتوں کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ میری دولت میں وفاداری ہے ۔ آمریت کے دور میں بھی حلقہ کے عوام نے احسان کیا ۔ مجھ سے سارے رتبے چھینے جا سکتے ہیں سیاسی ورکر کا نہیں ۔ ٹوئٹر پروفائل پر کسی نے وزارت خارجہ کا اعتراض کیا ۔ اعتراض کا کمنٹ آنے پر پروفائل سے ختم کر دیا ۔ پروفائل پر خود کو ن لیگ کا سیاسی ورکر لکھ دیا ہے ۔
