تازہ تر ین

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اعلیٰ ترین اعزاز کون دیگا ؟نام سامنے آگیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور پر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ رواں ماہ رہائی کے فوراً بعد اسے بحفاظت افغانستان پہنچا دیا جائیگا تاکہ امریکی اپنے اس ہیرو کو امریکہ لا کر اسے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازیں، ٹرمپ انتظامیہ ایسا کر کے دنیا میں امریکی مفادات کیلئے کام کرنیوالوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم اپنے مخلص ساتھیوں کی نہ صرف حفاظت کرتے ہیں بلکہ انہیں نواز کر ایک مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔ امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کسی اور کیس میں گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر قید کر سکتے ہیں۔ پروفیسر مائیک لیوز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی امریکیوں کا ہیرو ہے ، لہٰذا امریکہ کو چاہئے کہ وہ پاکستان کو سخت پیغام پہنچائے کہ شکیل آفریدی کیخلاف کسی بھی طرح کا کوئی انتقامی ایکشن نہ لیا جائے۔ امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ ہے ، ہو سکتا ہے کہ اسکو مار دیا جائے۔ آفریدی کے معاملہ میں امریکہ کو کمانڈو ایکشن لینا چاہئے کہ جب آفریدی کی رہائی عمل میں آئے تو اسکو امریکی حکام اپنے حفاظتی حصار میں لے لیں۔ پروفیسر شرما کا کہنا ہے کہ امریکہ آفریدی کے معاملہ میں پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں میں ہے ، ہو سکتا ہے کہ پاکستان امریکہ کیساتھ آفریدی کے معاملہ میں کسی قسم کی محاذ آرائی نہ کرے اور اسے رہائی کے فوراً بعد خود ہی امریکہ کے حوالے کر دے۔ امریکی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کے عمل نے شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ، ایسا عمل کر کے ہو سکتا ہے کہ پاکستانی حکام امریکہ کیساتھ کوئی ایسی ڈیل کر لیں جس سے حالات میں بہتری پیدا ہو۔ ایک معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی نے امریکہ کیلئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے امریکہ ان کوششوں میں کامیاب رہا لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اب آفریدی رہائی کے بعد امریکہ کیلئے کیا کرسکتا ہے ، کیا اسکے پاس ایسے راز موجود ہیں جن کو مدنظر رکھ کر مستقبل میں امریکہ اس خطے میں مزید فوائد حاصل کر سکتا ہے ؟۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain