تازہ تر ین

آندھی اور بارش نے غریبوں کی چھتیں اُڑا کے رکھ دیں ،4 جا ں بحق ،متعد زخمی

لاہور،پشاور (ویب ڈیسک ) کئی شہروں میں بارش ، تیز آندھی سے درجنوں درخت گر گئے ،لاہور میں چھت گرنے سے 3مزدور ، باڑہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 83کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواو¿ں نے کئی درخت اور گھروں کی چھتوں کو اڑا دیا جبکہ کئی گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں۔شہر کا موسم ابر آلود رہاجبکہ چند مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے جوڑے پل چونگی دوگیج کے قریب3منزلہ گھر کی تعمیر جاری تھی۔تیسری منزل کا لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ تیز آندھی کے باعث لینٹرگر گیا جس کے نتیجے میں 4مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122کے عملے نے ملبے کے نیچے سے ناظر حسین، پرویز اورسجاد کی لاشیں نکا ل لیں جبکہ 34سالہ نامعلوم مزدور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ فیکٹری کی دیوار گرنے سے کانسٹیبل سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ تیز ہواﺅں کے باعث ائیر پورٹ پر وارننگ جاری کر دی گئی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے نواز شریف ، مریم بھی اسلام آباد احتساب عدالت پیشی کے لیے اسلام آباد نہ جا سکے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ آج لاہور ، سر گودھا ، فیصل آباد، ساہیوال اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں شدید آندھی نے کئی مقامات پر سائن بورڈ کو اکھاڑ پھینک دیا۔ باڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے فضل امین کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی۔اسکی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔ پشاور میں مختلف واقعات میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث پروازوں کا رخ لاہورکی طرف موڑ دیاگیا۔پنڈدادنخان کے قریب آندھی کے باعث درخت اکھڑ کر ریلوے ٹریک پر گرا ہوا تھا تاہم ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچا لیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain