تازہ تر ین

قومی اسمبلی کے 11 حلقے تبدیل

لاہور (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے متعلق کل 1285اعتراضات موصول ہوئے جن میں سے ضلع لاہور سے قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق 18اعتراضات دائر کئے گئے تھے۔ کمیشن نے ان درخواستوں کی سماعت کے بعد لاہور کے قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ملک میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئے سرے سے حلقہ بندیاں کیں جس کی ابتدائی رپورٹ مارچ 2018ءکو جاری کی گئی تھی۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے ان ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا جو 30اپریل 2018ءتھی۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ تمام اعتراضات سے متعلق تیس دن کے اندر تمام فیصلے کرے اور یہ مدت آج 3مئی کو ختم ہو گئی۔ ضلع لاہور میں کل 9ٹاﺅن ہیں اور یہ ٹاﺅن قومی اسمبلی کے 14حلقوں پر مشتمل ہیں۔ اگر نئی حلقہ بندیوں کی بات کی جائے تو یہاں ایک نیا حلقہ این اے 131بنایا گیا ہے جبکہ پرانا حلقہ این اے 122ختم کردیا گیا ہے۔ ضلع لاہور میں قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق جو 18اعتراضات داخل کئے گئے تھے ان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر 23اپریل 2018ءکو فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ مجموعی طور پر لاہور کی پانچ تحصیلوں میںواقع قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں ردوبدل کیا گیا ہے تاہم سب سے زیادہ تبدیلیاں تحصیل ماڈل ٹاﺅن اور تحصیل شالیمار میں واقع حلقوں میں کی گئی ہیں۔ حلقہ این اے 123پر ایک درخواست موصول ہوئی تاہم اس حلقے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ حلقہ این اے 124سے کل دو درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہاں سے چارج نمبر 13ریلوے سٹیشن جی ٹی روڈ‘ چارج نمبر 15ریلوے سٹیشن‘ ڈی ایس آفس‘ نولکھا اور حاجی کیمپ کے علاقے این اے 127میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ این اے 126کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم اس حلقے کے چارج نمبر 54 ‘ 59سے اعوان چوک اور اقبال ٹاﺅن این اے 130 میں منتقل کردئیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 127 میں دو شکایات موصول ہوئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے چارج نمبر 5 باغبانپورہ کے سرکل نمبر 2کو این اے 124 جبکہ چارج نمبر 21 پاکستان منٹ کو این اے 128، چارج نمبر 19گنج مغل پورہ اور مغل پورہ کے علاقے این اے 129 کو منتقل کردئیے ہیں۔ اگر بات کی جائے این اے 128کی تو یہاں ایک درخواست موصول ہوئی۔ اس حلقے سے چارج نمبر 24دھوبی گھاٹ کا علاقہ این اے 127 میں منتقل ہوگیا ہے۔ این اے 129 میں کل دو شکایات داخل ہوئیں۔ اس حلقے کے چارج نمبر 9 لاہور جم خانہ کلب کو این اے 130 کینٹ تحصیل منتقل کردیاگیا ہے۔ این اے 130میں بھی دو درخواستیں موصول ہوئیں اور الیکشن کمیشن نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے چارج نمبر 34 چاہ جمووالا کو این اے 126 منتقل کردیا ہے جبکہ کینٹ تحصیل سے چارج نمبر 9کو اس حلقہ میں شامل کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ تحصیل لاہور سٹی کے چارج نمبر 54 سے سرکل نمبر 7,6 اور چارج نمبر 55 سے بھی سرکل نمبر 7,6 بھی اس حلقہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ این اے 132 میں ایک شکایت موصول ہوئی اور یہاں سے کوئی علاقہ منتقل نہیں ہوا البتہ ماڈل ٹاﺅن تحصیل کے چارج نمبر 3 کاہنہ نو سے سرکل نمبر 6,2,1 علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح این اے 133 سے بھی کوئی علاقہ نہیں کاٹاگیا بلکہ اس حلقے میں بھی ماڈل ٹاﺅن تحصیل چارج نمبر 16 کاہنہ نو کا سرکل نمبر 7شامل کیاگیا ہے۔ این اے 134کی بات کریں تو یہاں ماڈل ٹاﺅن تحصیل کے چارج نمبر 3کے کاہنہ نو کے سرکل نمبر 2,1 این اے 132جبکہ سرکل نمبر 6,5اور 8 کو این اے 135میں شامل کردیاگیا ہے اس کے علاوہ تحصیل ماڈل ٹاﺅن چارج نمبر 16ریس کورس، کچہ جیل روڈ سرکل نمبر 7 کو این اے 133 میں شامل کر دیا گیا ہے۔ این اے 135 میں بھی دو درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان پر فیصلہ سناتے ہوئے چارج نمبر 55 لاہور تحصیل کے سرکل نمبر 7,6 کو این اے 130 میں منتقل کردیاگیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain