نیو یا رک (ویب ڈیسک) آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا آخری مقالہ منظر عام پر آگیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کائنات ایک نہیں بلکہ اَن گنت ہیں۔اسٹیفن ہاکنگ نے اپنی وفات سے 10 روز قبل سائنسی جریدے ‘ہائی انرجی فزکس’ کو یہ مقالہ بھیجا تھا، جس میں ایک سے زائد کائنات ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔اس مقالے پر انہوں نے بیلجیئم کی کے یو لیووین یونیورسٹی کے پروفیسر تھومس ہرٹوگ کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔یہ مقالہ پروفیسر ہاکنگ اور پروفیسر ہرٹوگ کی 20 سالہ محنت کا نتیجہ ہے، جس کی بنیاد آنجہانی سائنسدان کی ہی ایک تحقیق بنی۔واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ نے 1980 میں ایک امریکی سائنسدان ہارٹل کے ساتھ کائنات کے نکتہ آغاز کے حوالے سے تحقیق کی تھی، جس کے دوران انہوں نے کائنات کے مختلف پہلوو¿ں کو جانچا تھا۔