کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزکے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے خود کو ’غریبوں کا شاہ رخ خان‘ کہنے پر ایسا زبردست جواب دیا جس نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں عام لوگ بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ بہت آسانی سے رابطہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے دل کی بات ان تک پہنچا بھی سکتے ہیں تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے اداکاروں سے متعلق اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اوران پرخوب تنقید کرتے ہیں، کچھ ایسا ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ہوا۔
ہمایوں سعید نے چند روزقبل انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم ”سات دن محبت ان“ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ فلم کے ہیرو ٹیپو کو لڑکی حاصل کرنے اوردوست بنانے کی ٹپ دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ہمایوں ویڈیو میں شاعرانہ اور فلمی انداز میں کہتے نظر ا?رہے ہیں ”دل کی دہائی سے لے کر دل کی سچائی تک سب کچھ پہلی نظر میں کہہ ڈالو، کیونکہ آنکھوں سے کہی ہوئی بات سیدھی دل تک پہنچتی ہے۔“ہمایوں کا یہ اندازسوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا، تاہم چند لوگ ان کے انداز پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، ایک صارف نے ویڈیوپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”غریبوں کا شاہ رخ خان“ لیکن ہمایوں بھی کسی سے بھی کم نہیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا ”آپ لوگ غریب نہیں ہیں یار“۔ہمایوں کے اس خوبصورت جواب پر ان کے ناقدین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔