تازہ تر ین

اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس نے شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ ‘اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا’۔انہوں نے خط میں لکھا کہ ‘میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain