تازہ تر ین

خود کو ایسا بچہ سمجھتا ہوں، جس میں کوئی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے ایک سروے میں بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ خود کو اب بھی ایسا بھاری بھر کم بچہ سمجھتے ہیں، جس میں کوئی بھی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی۔ رنویر سنگھ نے پسندیدہ شخصیت کے حوالے سے آن لائن سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا ، سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟۔ 50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کیا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس رہے، جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ نے ریکارڈ بنائے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain