اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے رمضان المبارک کے لیے پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔ حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاءسستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستی اشیاءمیں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل شامل ہیں جب کہ دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات بھی سستی قیمت پردستیاب ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔



































