مٹیاری (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ا?ج سندھ بے حال ہے، صرف زرداری خوشحال ہے، ’پنجے گاڑے زرداری ہے اور بے بس کسان اور ہاری ہے‘۔مٹیاری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو نے سندھ کے لیے کام کیا لیکن زرداری کے زمانے میں سندھ کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے سندھ کو تباہ و برباد کیا، ہاریوں کو خوشحال کرنے کے بجائے صرف خود کو خوشحال کیا اور ملک کو لوٹا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زرداری نے ملک کو لوٹا، نہ اسکول بنائے، نہ اسپتال بنائے، نہ بیروزگاری کا خاتمہ کیا بلکہ صرف تباہ و برباد کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر سندھ ترقی نہیں کرتا تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، اگر مسلم لیگ کو ووٹ دیا تو سندھ کو پنجاب بنا دیں گے اور کراچی کو لاہور جیسی ترقی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سب سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور اسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں ہیں اور نہ ہی سہولیات۔ان کا کہنا ہے کہ زرداری نے ملک اور اس صوبے کو لوٹا اور یہ دھرتی شاہ لطیف کی، نہ پی پی نہ پی ٹی ا?ئی کی صرف پاکستان کی ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے شاعرانہ انداز میں بھی ا?صف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ا?ج سندھ بے حال ہے صرف زرداری خوشحال ہے، ’پنجے گاڑے زرداری ہے اور بے بس کسان اور ہاری ہے ، محروم بہت مٹیاری ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو کراچی سے کشمور تک سندھ کی دھرتی کو پنجاب بنا کر چھوڑوں گا اور ہر ضلع میں دانش اسکول بناو¿ں گا جس میں کراچی کے بہترین اسکولوں کی طرح تعلیم دی جائے گی جب کہ ہر ضلع میں نیا اسپتال بناو¿ں گا۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور بنی گالہ ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں اور دونوں اکٹھے ہوگئے ہیں، زرداری کہتا ہے کہ ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ‘ لیکن میں کہتا ہوں کہ ’مرسوں مرسوں تو کم نہ کرسوں‘۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سندھ کے اربوں کھربوں روپے ملک سے باہر دبئی لے گئے ہیں اورا?ج یہ واسکٹ پہن کر کرپشن ختم کرنے کے بھاشن دیتے ہیں لیکن جب 2013 میں زرداری کی حکومت ختم ہوئی تو ملک میں بجلی دور دور تک نہیں تھی، سندھ میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے لیکن اللہ نے موقع دیا تو سندھ کے ہر گوٹھ میں بجلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میرا صوبہ پہلے اور پنجاب بعد میں ہے، ہمیں مل کر اس ملک کو ا?گے لے جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نواز شریف نے امن قائم کرایا اور رینجرز نے کراچی میں دن رات محنت کرکے امن بحال کیا، سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے۔