تازہ تر ین

جنوبی پنجاب محاذ کی تحریک انصاف میں شمولیت

اسلام آباد (این این آئی‘ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماو¿ں میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خسرو بختیار نے 9 اپریل کو پارٹی چھوڑنے اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا جبکہ پریس کانفرنس میں (ن) لیگ کے 8 ایم این ایز اور 2 ایم پی ایز نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات جاری تھے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کررہی تھی۔تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماو¿ں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما (آج) بدھ کو عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کریں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اس حوالے سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خسرو بختیار اور دیگر رہنماو¿ں سے کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جن میں پی ٹی آئی کے 29 اپریل کے جلسے کے بعد تیزی آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کےلئے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔جہانگیر ترین نے کہاکہ بدھ ایک تاریخی دن ہے جس میں جنوبی پنجاب کے نئے روشن مستقبل کا اعلان ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تحریک انصاف میں ضم ہوں گے، ، عمران خان کل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماو¿ں کےپاس جائیں گے جہاں پریس کانفرنس ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مل کر الیکشن لڑیں گے جو (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا ہے، (ن) لیگ کا وجود جنوبی پنجاب میں بہت کم رہ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ یہ ہماری پارٹی کے لیڈنگ ممبران ہوں گے، پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اور ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ ہوگا۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے 18 سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا‘ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے‘ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ منگل کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے اٹھارہ سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا یہ ایک بڑی کامیابی ہے پاکستانی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے۔ عمران خان یہ واضح واضح کرچکے ہیں کہ ہم جنوبی پنجاب کو ایک علیحدہ صوبہ بنانے کی تائید کرتے ہیں۔ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے۔ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں ایک صوبہ 61فیصد آبادی پر مشتمل ہو۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain