تازہ تر ین

زرداری کے ظلم و ستم کا بدلہ لینے کا وقت آ گیا

لاہور(پ ر)کستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ صوفیا کرام کی سر زمین ہے اور یہ پاکستان کا عظیم خطہ ہے – سندھ کے عظیم لوگوں نے قیام پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا- سندھ کے عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اوریہاں کے عوام نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں – ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سندھ کی ترقی کیلئے کام ہوا لیکن زرداری کے دور میں سندھ کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوئی- زرداری کے دور میں سندھ تباہ و برباد ہوااور ہاریوں سے زیادتی ہوئی او رہاریوں کو خوشحال نہیں کیا بلکہ زرداری نے خود کو خوشحال کیا – زرداری نے قومی وسائل کی لوٹ مار تو کی لیکن سندھ کے عوام کے لئے نہ تو ہسپتال بنائے اور نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی سندھیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے-زرداری نے سندھ کے ہا ریو ںکو بلاسود قرضے تک نہیں دئےے اور نہ ہی انہیں سستی کھاد دی-آج سندھیوں پر ڈھائے گئے اس ظلم و ستم کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے – میں پہلے پاکستانی ہوں پھر کچھ اورہوں- سندھ ، بلوچستان، کے پی کے ، گلگت بلتستان، پنجاب اور آزاد کشمیر سے مل کر پاکستان بنتا ہے – جب تمام اکائیاں ترقی کریں گی تبھی پاکستان بھی ترقی کرے گا- اگر سندھ ترقی نہیں کرتا تو پاکستان بھی ترقی نہیں کر سکتا – محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج سندھ کے علاقے مٹیاری میں ایک بڑے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا- پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نو منتخب صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی زمین پر یہ میرا پہلا جلسہ ہے اور میں یہاں محمد نواز شریف کا پیغام دینے آیا ہوں – ہالہ سے لیکر پنجاب کے بارڈر تک بسنے والے کروڑوں سندھیوں کو کہنے آیا ہوں کہ 2018ءکے الیکشن کی آمد ہے اور اگر آپ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے خدمت کا موقع دیا تو سندھ کو پنجاب اور کراچی کو لاہور بنا دوں گا -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال میں ایمرجنسی بلاک ، سی ٹی سکین مشین اور پتھالوجی لیب کا افتتاح کیا۔پتھالوجی لیب کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عملے سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ نے سی ٹی سکین مشین کے شعبے کا تفصیلی دورہ کیا ۔ وزےراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال چکوال کے آپریشن تھیٹر اور او پی ڈی بلاک کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور احوال دریافت کیا، مریضوں نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دن رات عوام کی خدمت کرکے دل جیت لئے ہیں اور یہی حقیقی لیڈرشپ کا تقاضا ہے۔وزےراعلیٰ نے پنجاب بھرکے ہسپتالوںکے آو¿ٹ ڈور مےں پتھالوجی لےبز مےں ٹےسٹوں کی فےس فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر مےں آو¿ٹ ڈور پتھالوجی لےبز مےں تمام ٹےسٹ مفت ہوں گے اوراس ضمن مےں ہر طرح کے وسائل فراہم کےے جائےںگے۔مےں پتھالوجی لےب کا شاندار نظام متعارف کرنے پر عوام کو دل کی اتھاہ گہرائےوں سے مبارکباد پےش کرتا ہوں اورپتھالوجی لےب کے سٹاف اورعملے کو سلےوٹ کرتا ہوں جنہوںنے اتنا شاندار نظام متعارف کراےا ہے ۔چکوال مےں شاندار پتھالوجی لےب بنائی گئی ہے اوراےسی لےب پاکستان مےں کم ہی نظر آئےگی اور ان لےبز کی مانےٹرنگ کےلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موجود ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پتھالوجی لیب میں مریضوں کے ٹیسٹ کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرےگی۔ پتھالوجی لیب میں آئی ڈی سی کے زیرانتظام 43 اقسام کے مختلف طبی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ضلعی ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیب میں روزانہ 1200 سے زائد مریضوں کو طبی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔آئی ڈی سی کے زیر اہتمام پتھالوجی لیب میں مریضوں کے طبی ٹیسٹ معیاری اور مستند ہوں گے۔چکوال کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ اب چکوال ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خراب نہیں ہوگی اور نہ ہی ڈاکٹر اور عملے کے نہ ہونے کا عذر ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ خان صاحب دن رات جھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دےنے کی کوشش کررہے ہےں لےکن قوم اب ان کے دھوکے مےں نہےں آئے گی۔کے پی کے مےں عوام نے انہےں خدمت کا موقع دےا لےکن عمران نےازی نے صرف دھرنے دےئے،ہڑتالےں کےں،سول نافرمانی کی دھمکےاں دیںاورترقی کے سفر مےں روڑے اٹکائے،اگر خان صاحب کو ان کاموں سے فرصت ملتی تو وہ دکھی انسانےت کی خدمت پر توجہ دےتے اورکے پی کے مےں کوئی نےاہسپتال بناتے اورطبی سہولتوں مےں بہتری لاتے۔ہم پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں مےں صحت عامہ کے حوالے سے جو نظام لائے ہےں ،کے پی کے مےں اس کا عشرے عشےربھی نہےں،کے پی کے کے غےورعوام اگرعلاج کےلئے پنجاب کے ہسپتالوں مےں آتے ہےں تو ہمےں خوشی ہے کےونکہ وہ ہمارے پاکستانی بھائی ہےں ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبہ بھر میں گندم کی خریداری مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ گندم خریداری میں مڈل مین کے کردار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میری زندگی اپنے ملک اور صوبے کے عوام کیلئے وقف ہے اور جب تک جان میں جان ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے، صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور آج صوبہ پنجاب ترقی کے سفر میں آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain