تازہ تر ین

پی پی کی مسلح وارداتیں ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہونیکی علامت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے 12 مئی کو گلشن اقبال کے حکیم سعید گراو¿نڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے گراو¿نڈ میں کیمپ لگایا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے گراو¿نڈ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ گزشتہ شام اچانک دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے¾ مشتعل افراد نے سڑک پر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔ دونوں جماعتوں کے تصادم کے بعد صورتحال معمول پر آگئی¾ پولیس اور رینجرز نے حکیم سعید گراو¿نڈ سے دونوں جماعتوں کے کیمپ ہٹا دیئے جبکہ سابق ایم این اے و صدر پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور مسلم لیگ (ن)، کے رہنما چوہدری شفیق چناب گروپ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی. ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک بڑا جلسہ 14مئی پیر والے دن رحیم یار خان میں ہوگا جس میں عمران خان. اور جہانگیر ترین خصوصی خطاب کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain