اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسز کیس کی مدت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کےلئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو آج کیس کی سماعت کریگا ۔



































