اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ مجھے لگتاہے کہ یہ 5 ارب ڈالر ز بوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائے گئے اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہوں گے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں گے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ یہ چاہ رہے تھے نواز شریف پر اربوں ڈالر انڈیا بجھوانے کاالزام لگا کر رسوا کر دو مگر اللہ نے الزام لگانےوالوں کی سازش ناکام بنا دی۔



































