فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر ایک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
