تازہ تر ین

قومی اسمبلی کی رکنیت کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل کی سیٹ بھی گئی سمیرا ملک بارے بھی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا، سمیراملک قومی اسمبلی کی رکنیت کے بعد چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے بھی فارغ ہو گئیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلددوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب سمیر املک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی، جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، منگل کو جسٹس گلزار احمد نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن کو جلدازجلد دوبادہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے بھی سمیرا ملک کو جعلی ڈگری کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے چکی ہے، اب انہیں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے بھی فارغ کردیاگیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain