ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)عوامی نفرت یا مخالفین کی شرارت نواز شریف کی قدآور تصاویر پر رنگ پھیر دیا۔ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران نے قانونی کاروائی کےلئے سر جوڑ لئے چشتیاں میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کےلئے ہارون آباد میں لگائے گئے تشہیری بینرز اور پینا فلیکس شہر بھر میں لگائے گئے جس میں نواز شریف اور مریم نواز کی فلیکس پر کالا رنگ لگادیا گیا تصویروں پر کالے رنگ کا سپرے کرنے والوں نے مقامی افراد کی تصاویر کو چھوڑ دیا گیا نواز شریف اور مریم نواز کی قدآور تصاویر ورکرز کنونشن چشتیاں کے حوالے سے لگائے گئے تھے مسلم لیگ ن کی آویزاں کردہ فلیکس پر رنگ گرانے والے افراد کا تعین نہ ہوسکا مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران نے قانونی کاروائی کے لئے سر جوڑ لئے ہیں تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔
