تازہ تر ین

”خفیہ ادارہ بھی پکڑنے میں ناکام“سوشل میڈیاپر خواتین کو ہراساں کر نیوالے سابق ایس ایس پی بارے چونکا دینے والی خبر

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا اشتہاری ملزم سابق ایس ایس پی سید جنید ارشد ایف آئی اے کی پہنچ سے دور ،ایف آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملزم کی تصویر انتہائی مطلوب ملزم کے طور پر اپ لوڈ کردی گئی ، لاکھ کوششوں کے بعد بھی سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے والے سابق ایس ایس پی کو ایف آئی اے تلاش کر نے میں ناکام ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی سید جنید ارشد ولد سید ارشد حسین کے خلاف تقریباًایک سال قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کے دفتر میں سوشل میڈیا پر تصاویر ایڈیٹ کر کے خواتین کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس پر ایف آئی اے کی جانب سے 8جون 2017کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور میںمقدمہ نمبر 59/17 درج کرلیا گیا لیکن ملزم خود ایس ایس پی رینک کا ہونے کی وجہ سے فوری طور پر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پرملزم کو روح پوش ہونے کا مکمل موقع ملا اور وہ فرار ہوگیا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کے انسپکٹر اظہر ریاض کی جانب سے 30جنوری 2018کو عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سابق ایس ایس پی سید جنید ارشد ولد سید ارشد حسین سکنہ مکان نمبر38گلی نمبر 60سیکٹر F-11/4اسلام آبادکو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز باجوہ کی جانب سے ملزم سید جنید ارشد کو اشتہاری قراردیدیا گیا ۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد ملزم سابق ایس ایس پی سید جنید ارشد ولد سید ارشد حسین کی تصویر ایف آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر کے ساتھ انتہائی مطلوب بھی لکھ دیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain