تازہ تر ین

نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام: نیب کا ایسا نوٹس پہلے کبھی جاری نہیں ہوا

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مبینہ طور پر انڈیا میں منی لانڈرنگ کرنے کی جانچ پڑتال کے حکم پر چئیرمین نیب سے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر سے کہا کہ وہ ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں جو چیئرمین نیب کو طلب کرے اور یہ بھی پوچھے کہ انھوں نے یہ بیان کس حیثیت میں دیا ہے۔خیال رہے کہ نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے گذشتہ روز منگل کو ایک بیان جاری ہوا تھا جو ایک خبر سے متعلق تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چار عشاریہ نو ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈیا بھجوائے تھے جس سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔اگرچہ نیب نے اپنے پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں عالمی بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمنٹس بک 2016 کا حوالہ بھی دیا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف ورلڈ بینک نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ متعلقہ رپورٹ میں نواز شریف کا حوالہ دیا گیا ہے بلکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیڑھ برس قبل ان رپورٹس کی تردید کر چکا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح نیب کا ادارہ کام کر رہا ہے اس سے بیوروکریٹس میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ ا±نھوں نے کہا کہ اداروں کے ایسے اقدامات سے ملک نہیں چلا کرتے۔ا±نھوں نے تجویز دی کہ نیب قوانین میں ترمیم کی جائے جس کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں نے ایک کمٹمنٹ بھی کی ہے۔اس موقع پر حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کے بارے میں وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مشاورت کریں گے لہذا ا±نھیں کچھ وقت دیا جائے۔قومی اسمبلی کے سپیکر نے سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت کے لیے ایک دن کی مہلت دی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے مبینہ طور پر اربوں ڈالر بھارت بھیجنے سے متعلق رپورٹ عالمی بینک کی تھی۔ا±نھوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کو اس بارے میں تحقیقات کر کے نہ صرف عالمی بینک کو آگاہ کرنا چاہیے تھا بلکہ عوام کو بھی اس بارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہیے تھی۔گذشتہ روز منگل کو جب نیب کے ترجمان کی جانب سے یہ پریس ریلیز جاری ہوئی تو بریکنگ نیوز تو چلی لیکن مختلف چینلز اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر اس خبر پر بحث بھی چل پڑی اور اب صورتحال یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ میں نیب کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain