تازہ تر ین

چوہدری نثار نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریںگے ،این اے 63میں چوہدری نثار علی خان کی مقبولیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں سے کہیں زیادہ ہے جبکہ ایک حالیہ سروے میں پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے بھی چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔بدھ کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاءنے چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 63میں اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ ایک حالیہ سروے میں حلقہ این اے 63میں مسلم لیگ (ن)سمیت پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے اور سروے میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی مقبولیت کے حوالے سے جب رائے لی گئی تو چوہدری نثار علی خان تمام امیدواروں میں سے مقبول ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain