تازہ تر ین

صدر سمیت کسی سے رحم کی اپیل یا معافی نہیں مانگوں گا،نیب کا متعصب چہرہ سامنے آیا ،نوا ز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ خود پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ ان کا کہا جا رہا ہے،پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر نیب ریفرنسز میں مجھے سزا ہو گئی تو میں صدر مملکت سے رحم کی اپیل کروں اور معافی مانگوں گا،نوازشریف نے کہا کہ میرے ذہن میں کبھی ایسا خیال نہیں آیا میں آپ لوگوں کو بتا دینا چاہتاہوں کہ میں کسی سے رحم کی اپیل یا معافی نہیں مانگوں گا۔چئیر مین نیب مجھ سے معا فی مانگیں۔نیب کا متعصب چہرہ سب کے سا منے بے نقا ب ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں جو بات کی ہے میں اس سے متفق ہوں،ان کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ خود پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ ان کو کہا جا رہا ہے ،نوازشریف نے کہا کہ عوام ان لوگوںکے ساتھ نہیں ہے عوام صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں وہ اکیلے ہی جا رہے ہیں پہلے کسی دور میں لکھاجاتا تھا کہ وہاں شخص ہزاروں ساتھیوں سمیت دوسری جماعت میں شامل ہو گیا ،اب ایسا نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain