تازہ تر ین

پاکستان میں سائبر کرائم کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں کیے جانے کا کیس

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میں سائبر کرائم کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں کیے جانے کے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں عمومی طور پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کی خبریں سامنے آتی ہیں لیکن اندرون سندھ ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی واردات سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ کے مطابق اندرون سندھ ایک مرد کو خاتون کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ان کے مطابق خاتون ملزمہ نے مرد کو فیس بک اور واٹس ایپ پر ہراساں کیا اور مرد کی قابل اعتراض تصاویر سے اسے بلیک میل بھی کیا۔منیر شیخ کے مطابق خاتون نے مرد سے کچھ رقم اینٹھی اور مزید رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔متاثرہ مرد کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ہراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain