تازہ تر ین

پشاورکے ہوٹل میں دھماکا، ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق

پشاور( ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے بلال ٹاو¿ن میں واقع ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ بلال ٹاو¿ن کے آفندی ہوٹل کی پانچویں منزل پر گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جہاں قیام کرنے والے ہنگو سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں کامران، اس کی بیوی، والدہ اور دو بچے شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے دو بچے کامران کے بھتیجے ہیں۔ پشاور آیا تھا اور ہوٹل میں قیام پذیر تھا جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں بچے بھائی ہیں۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ہوٹل کی پانچویں منزل پر کمرہ نمبر 408 میں دھماکا ہوا جس کے باعث گھر میں آگ لگی اور ملبہ گرنے سے ہوٹل سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج بم ڈسپوزل یونٹ اے آئی جی شفقت ملک کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی مواد کا نہیں گیس سلنڈر کا تھا اور جائے وقوعہ سے دھماکا خیز مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain