تازہ تر ین

وہاڑی تنخوا ہ مانگنے پر ٹھیکیدار نے نوجوان کو کرنٹ لگا کر معذور کر دیا

وہاڑی (رپورٹ شیخ خالد مسعود ساجد) تنخواہ مانگنے پر ٹرانسفارمر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار نے غریب محنت کش کو بجلی کا کرنٹ لگا کر معذور بنادیا ایک بازو سرے سے کٹ گیا۔ جبکہ دوسرا بازو معذور ہوگیا۔ جبکہ ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں زندہ لاش بن گیا پولیس تھانہ رکھلیانوالی نے بھی کوئی کارروائی نہ کی لوگوں سے بھیک مانگ کر علاج کروایا، 2سال تک دھکے کھانے کے بعد گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب کی وہاڑی آمد کا سن کر ملنے کی کوشش کی مگر کسی نے ہسپتال کے اندر جانے ہی نہ دیا بالآخر خبریں دفتر پہنچ گیا۔بھٹہ اکرام وہاڑی کا 23سالہ رہائشی محنت کش محمد افتخار ولد محمد مختار راجپوت نے بتایا کہ وہ پکھی موڑ وہاڑی کے رہائشی ملک شہزاد ٹھیکیدار کے پاس ملتان کی نواحی بستی روھلیانوالی میں ٹرانسفارمر مرمت کی دوکان پر کام کرتا تھا۔ 2076ءمیں مکروالی بستی کا ٹرانسفارمر 50/KVA مرمت کرنے کیلئے پول پر چڑھا اور کنکشن کرنے لگا تو ٹرانسفارمر سے شعلے نکلنا شروع ہوگئے اور سائل کے جسم کو آگ لگ گئی۔ کرنٹ لگ جانے سے اس کا بازو سرے سے کٹ گیا۔ وہ بے ہوش ہوگیا۔ جسے نشتر ہسپتال ملتان برن یونٹ میں داخل کردیا گیا جہاں پر کسی ڈاکٹر نے کوئی توجہ نہ دی حالانکہ ادویات بھی بازار سے میرے والدین لیکر دیتے تھے 20 یوم بعد نشتر ہسپتال والوں نے دھکے دیکر باہر نکال دیا پھر وہ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور داخل ہوگئے۔ سرجیکل وارڈ میں ایک ماہ تک سرجری ہوتی رہی جنہوں نے بائیں ہاتھ کو پیٹ کے ساتھ جوڑ دیا جہاں پر بھی بھیک مانگ اس کے والدین اخراجات کرتے ہے۔ 3/4لاکھ روپیہ سے زائد قرضہ بھی حاصل کیا میرے پیٹ کے زخم میں کیڑے پڑ گئے۔ اور بدبو کی وجہ سے کوئی ڈاکٹر ہاتھ نہ لگاتا تھا۔ DHQ ہسپتال وہاڑی نے جواب دے دیا کہ ان کے پاس برن یونٹ نہ ہے اس بارے میں عرصہ میں ملک شہزاد ٹھیکیدار جس نے پولیس سے مل کر کارروائی نہ ہونے دی اور خرچ کا وعدہ بھی کیا مگر چند ہزار چند ماہ تک لگانے کے بعد غائب ہوگیا جس پر شہزاد کے سسر محمد اشرف نے بھی وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ دینگے تنگ آکر وہاڑی کے ایک خدا ترس پرائیویٹ ہسپتال پیر ہسپتال کے ڈاکٹر صفدر شاہ نے آپریشن کرکے اس کا ہاتھ پیٹ سے الگ کیا جس سے کیڑے ختم ہوئے مگر اس کی زندگی زندہ لاش سے زیادہ کچھ نہ ہے ایک سوال کے جواب میں محمد افتخار نے کہا کہ اس نے کئی ماہ کی تنخواہ دس ہزار روپے ماہوار کے حساب سے لینا تھی جس کا مطالبہ کرنے پر ملک شہزاد نے ایک سازش کے ذریعے مجھے قتل کرنے کی نیت سے کرنٹ لگا کر معذور بنادیا ہے۔ محمد افتخار نے کہا کہ جب گزشتہ دنوں اسے معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف DHQہسپتال وہاڑی آرہے ہیں تو اسے ایک امید بندھ گئی وہ صبح ہی اپنے والدین کے ساتھ ہسپتال پہنچ گیا۔ مگر افسوس کہ کسی نے مجھے اندر جانے نہ دیا بلاآخر دھکے کھائے شام کو گھر روانہ ہوگیا آج تک کسی سرکاری ہسپتال میں علاج مفت نہ ہوا نہ ہی کسی حکومتی ادارے یا شخصیات نے اس کی کوئی مالی مدد کی محمد افتخار نے روتے ہوئے کہا کہ اسے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے خبریں کو آواز دی جس پر خبریں ٹیم کو ساری روئیداد سنادی ہے حکومت میرا علاج اور زندگی کے دن دو وقت کی روٹی کیلئے مالی امداد کی جائے اور ظالم ٹھیکیدار ملک شہزاد کے خلاف کارروائی کی جائے اس سلسلہ میں خبریں نے ملک شہزاد سے روھلیانوالہ سے رابطہ کیا تو انہوںنے کہا کہ یہ محض ایک اتفاقی حادثہ ہے اس نے زخمی ہونے پر علاج بھی کروایا جان بوجھ کر زخمی/کرنٹ نہ لگوایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain