نمل(رپورٹ:ضیاءاللہ ملک)جہاں ظلم وہاں خبریں میانوالی کے علاقے موچھ میں میں درندگی کی نتہا10سال معصوم بچی(س) کو علاقے کے 65سالہ بااثر و ڈیرے نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھانہ موچھ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج چار روز گزر جانے کے باوجو دپولیس کی جانب سے ملزم کی تصاویر و کوئی پریس کانفرنس نہیںکی گئی علاقے کی بااثر شخصیات نے زیادتی کا شکار(س) کے والدین پر صلح کیلئے دباﺅڈالنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے موچھ میں65سالہ شخص لطیف ءاللہ خان کبیرخیل نے سکول سے چھٹی کرکے واپس آنے والی 10سالہ(س) کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی نشاندہی کردی ذرائع کیمطابق علاقے کے بااثر وڈیروںنے (س) کے والدین پر صلح کیلئے دباﺅ ڈال کر معاملات طے کروا دیئے ۔



































