تازہ تر ین

چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو آج ہورہا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس معاملے پر ہم نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیربحث لانا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ سے محروم کیا گیا، پارٹی صدارت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی صادر کردیا گیا، جو یہ سب کر رہے ہیں ان کا کام ہے کہ وہ ملک سے متعلق سوچیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے، اس سے زیادہ اب حالات کیا خراب ہوں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو ہو رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain