تازہ تر ین

سندھ اور پنجاب کے ریکارڈ یافتہ مجرموں کا ڈیٹا آن لائن سسٹم میں یکجا کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک ) سندھ اورپنجاب پولیس کا کریمنلزریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیا گیا ،مجرموں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ لاہورمیں منعقدہ تقریب میں سندھ اورپنجاب پولیس نے مجرموں کے ریکارڈ کو اکٹھا کر دیا، تقریب میں ایڈیشنل جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ جاوید اکبرریاض اور ڈائریکٹرآئی ٹی سندھ تبسم عابد نے شرکت کی۔دونوں صوبوں کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کے بعد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ سندھ اورپنجاب پولیس کے تمام تھانہ جات، ایس ایس پی دفاترز اورسی آئی اے سینٹرز سے منسلک کردیا گیا ہے۔دونوں صوبوں کی جیلوں میں کمپیوٹرائزڈ کریمنلز ریکارڈ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے دستیاب ہوگا جس کے باعث پولیس کے لیے مجرموں تک رسائی آسان ہوجائے گی۔سندھ پولیس کے پاس دولاکھ 60 ہزار، پنجاب پولیس کے پاس 12 لاکھ کریمنلز کا ریکارڈ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain