کو ئٹہ (ویب ڈیسک)سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کا مالی سال 19-2018 کے خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا کل حجم 353 ارب سے زائد ہے، مجموعی آمدنی کا تخمینہ 290 ارب 29 کروڑجب کہ دیگرذرائع سے آمدنی کا تخمینہ 22 ارب سے زائد ہے۔ بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 60 ارب روپے زائد ہونے کا امکان ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن میں وفاقی حکومت کے اعلان کےّ مطابق اضافہ کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ ّمیں 3 ہزارسے آسامیاں مختص کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امن وامان کی مد میں اخراجات کا تخمینہ 38 ارب 9 کروڑ روپے ہے، غیرملکی ترقیاتی امداد کی مد میں 9 ارب 23 کروڑروپے ملنے کا امکان ہے۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 56 ارب 54 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، سماجی تحفظ کے شعبے کے اخراجات کا تخمینہ 3 ارب 97 کروڑ روپے ہے جب کہ این ایفّ سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کا اندازہ 243 ارب 17 کروڑروپے سے زیادہ ہے۔



































