تازہ تر ین

صبرنہیں ہورہا کہ کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے،سو نم کا ماہر ہ خا ن کو خو بصو رت ٹو یٹ

ممبئی(ویب ڈیسک)سونم کپور اورآنند آہوجا کی شادی پر دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناو¿ں کااظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔تین روز قبل بھارتی بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پیا گھرسدھار گئی تھیں۔ سونم کی شادی کے موقع پر بالی ووڈ خانزسمیت تقریباً تمام بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی، اور جو لوگ شرکت نہیں کرسکے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر دونوں کو مبارکباد دی۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پرسونم کپورکو شادی کی مبارکباد دی اور ان کیلئے دائمی خوشیوں کی دعا کی۔ جس کے جواب میں سونم کپور نے ماہرہ خان کا ذاتی طور پر شکریہ اداکیا اور کہا مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain