لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔درخواستیں 15مئی سے وصول کی جائیں گی ۔ درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست کےلئے پچاس ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کےلئے تیس ہزار روپے نا قابل واپسی فیس بھی جمع کرانا ہو گی ۔ درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاﺅن آفس میں وصول کی جائیں گی ۔



































