تازہ تر ین

والدین نے لڑکی کو باعزت رخصتی کے بہانے گھر بلا کر قتل کر دیا

سرگودہا (محمد کامران ملک سے) پسند کی شادی کا انجام‘ ورثاءنے باعزت رخصتی کے بہانہ لڑکی کو گھر لے جا کر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقہ کٹھہ روڈ پر اڈہ تلو کر گلی نمبر 3 کے رہائشی اسد سجاد ولد محمد حیات قوم ترکھان نے خبریں فورم میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے علاقہ کی ہی لڑکی راحیلہ فاطمہ دختر خالد نواز قوم گوندل سے محبت کرتا تھا اور ہماری یہ محبت 3 سال پر محیط ہے راحیلہ بھی مجھے پسند کرتی تھی، راحیلہ کے ماں باپ کے نہ ماننے پر ہم نے پسند کی شادی کا ارادہ کر لیا اور مورخہ 08-05-2018 کو سرگودہا کورٹس میں حافظ محسن ایڈووکیٹ کے توسط سے نکاح کر لیا اور تحفظ کیلئے عدالت میں درخواست بھی گزاری اور ہم نے سرگودھا ہی رہائش رکھی ہوئی تھی کہ نکاح سے اگلے روز ہی مورخہ 09-05-2018 کو صبح پانچ بجے کے قریب علاقہ معززین آگئے اور انہوں نے یقین دلایا کہ ہم لڑکی باعزت رخصتی کروائیںگے لڑکی کے والدین اور بھائیوں نے ہی ہمیں اپنی رضا مندی سے بھیجا ہے لہٰذا آپ لڑکی کو ہمارے ساتھ بھیج دیں جس پر میرے جاننے والوں نے جن کے پاس میں نے رہائش رکھی ہوئی تھی انہوں نے انکی باتوں کا یقین کرتے ہوئے لڑکی انکے حوالے کر دی لیکن جو نہی لڑکی انکے حوالہ کی انہوں نے بندوقیں نکال لیں اور گن پوائنٹ پر مجھے راحیلہ کو طلاق دینے اور سادہ کاغذ پر دستخط کرنے کے لےے کہا جو کہ میں نے جان کے خوف سے کر دےے اسکے بعد انہوںنے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور خوشاب لے گئے اور گزشتہ رات لڑکی کے والد اور بھائیوں نے ہم صلاح مشورہ ہو کر لڑکی کو قتل کر دیا اور دفنا دیا میری خبریں فورم کے توسط سے آئی جی پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ملزمان سے مجھے اور میرے گھر والوں کو بھی جان کا خطرہ ہے لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف فی الفور قتل کا مقدمہ درج کر تے ہوئے کارروائی کی جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain