تازہ تر ین

با اثر افراد گھر گرانا چاہتے ہیں ،اعلی حکام نو ٹس لیں

لاہور (وقائع نگار) سرکاری زمین پر بنائے گئے گھر نہ گرائے جائےں،ستر برس سے ےہاں رہائش پذےر ہےں۔ سےاسی عناصر ہمارے گھروں کو گرا کر اس پر قابض ہو نا چاہتے ہےں۔چک نمبر 63/10 اےم بی ،جوہر آباد کے رہائشی دد کے لیے خبریں کے دفتر پہنچ گئے۔چیف جسٹس اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع خوشاب جوہر آباد کی رہائشی خواتین گزشتہ روز خبریں ٹاور مدد کے لیے آئیں،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان 70 سال سے یہاں رہائش پزیر ہیں،مگر چند سیاسی عناصر اس زمین پہ قابض ہو کے اس زمین کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ان خواتین میں سے ایک خاتون شازیہ سجاد کا کہنا ہے کہ ہم سے گھر نہ چھینیں جائیں اور یہ جگہ ہمیں الاٹ کی جائے۔متاثرہ خاتون رتیمن بی بی نے بتاےا چیرمین یو سی نور محمد ،نمبردار عالم خان، سابقہ ناظم راﺅ شہباز اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے ہمارے گھروں کو مسمار کروا رہے ہیں جو کہ ظلم ہے۔محمد اسحاق نے کہا کہ اے سی کے پاس جا کربلڈوزر رکوائے گئے۔شاہین بی بی نے بتایا کہ بغیر نو ٹیفکیشن کے ہمارے گھر گرا ئے گئے۔حمیدہ بی بی نے کہا کہ ہمارے گاﺅں میں گےس نہیں،جب کہ گےس پائپ لائن ہمارے گاﺅں سے ہی گزرتی ہے۔کوثر نے بتاےا کہ گاﺅں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،جب کہ نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں۔حمیدی نور محمد اور حسینی بی بی نے روتے ہوئے چےف جسٹس سے اپیل کی کہ گاﺅںکے لوگو کو اس ظلم سے نجات دلائی جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain