تازہ تر ین

نواز ،شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے ماڈل ٹاﺅن کیس بارے چونکا دینے والی خبر آگئی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے عابد باکسر کو ممکنہ پولیس مقابلہ میں مارنے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے 28مئی تک رپورٹ طلب کر لی۔ مسٹر جسٹس انوارلحق نے عابد باکسر کے سسر کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ عابد باکسر پاکستان آیا ہے یا نہیں؟ درخواست گزار نے موقف اختیا رکیا کہ 2007اور 2008میں طاقتور حکمرانوں نے اسکے داماد ابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی تھی، حکمرانوں کی دھمکی کے خوف سے عابد باکسر بیرون ملک بھاگ گیا، انہوں نے مزید موقف اختیا رکیا کہ حکمرانوں نے اسکے داماد کے خلاف ان گنت مقدمات بنائے ہیں اور اب اسکے دامادکو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے، عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا جانے کا خدشہ ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور اعابد باکسرکو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزارت داخلہ سے 28مئی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی جانب سے جرمنی کو سستے داموں طیارہ فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے نبیل کاہلوں ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے یا نہیں؟ درخواست گزاروکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ قومی ائیرلائنز کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے ائیربس 310اے سستے داموں فروخت کی ہے، پی آئی اے کے طیارے کی قیمت اربوں روپے ہے جسے پچپن لاکھ میں فروخت کر دیا گیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ طیارہ فروخت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اورسابق سی ای او کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جائیں، عدالت نے سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی 24مئی تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ نے بیت المال کے ملازمین کو ریگولرنہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بیت المال کو سے دو ہفتوں تک جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف شہباز شریف سمیت نوسیاستدانوں کے نام ماڈل ٹاو¿ن استغاثہ کیس طلبی کے نوٹس جاری نہ کرنے خلاف درخواست میں قرار دیا کہ استغاثہ کیس کی سماعت 15مئی سے روزانہ کی نبیاد پر کی جائے گی۔ مسٹر جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے تمام دستاویزات نمبرنگ کے ساتھ پیپر بک کی شکل میں پیش کیں گئیں، عدالت نے تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے قرار دیا کہ فل بنچ 15 مئی سے درخواستوں پر ریگولر سماعت کرے گا، گزشتہ سماعت پر درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیاکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواز شریف شہباز شریف سمیت تین بیورو کریٹس کو طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف سمیت 9سیاستدانوں کو طلب کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 15مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain