تازہ تر ین

نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہو گئی ؟ اہم شخصیت کے انکشاف سے لیگی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احتساب شروع کیا ہے تو یہ شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا۔ کیونکہ یہ قمر زمان چوہدری جیسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کی مشاورت میں فیصلہ ہوا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جس پر شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح فوج‘ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مسلم لیگ ن نے خود ان کا تقرر کیا اور اب ان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں میاں نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی صفائی کیلئے کچھ بھی نہیں اور اب نیب کی طرف سے احتساب کی بات ان کو چبھتی ہے کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے قمر زمان چوہدری کی تقرری کی تھی جنہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain