لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں تیزاب گردی کے واقعات پر قابو نہ پایا جا سکا۔ صوبائی دار الحکومت کے علاقہ گرےن ٹاﺅن با گڑےا ں میں گزشتہ روز نا معلوم مو ٹر سائےکل سوار افرا د نے17سالہ لڑ کی پر تےز اب پھےنک دےا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے زخمی کو طبی امدا د کےلئے
ہسپتا ل منتقل کر کے واقعہ کی اےف آئی ار در ج کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔ واضح ر ہے گزشتہ دو سال کے دوران بچوں اورواتین سمیت 40 افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ لاہور میں تیزاب گردی کے 5 واقعات ہوئے جبکہ 20 ملزم پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خواتین اور مردوں پر تیزاب گردی کے واقعات آئے روز جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی اب ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ پنجاب میںدو سال کے دوران ہونے والے واقعات میں اب تک 36 خواتین پر تیزاب پھینکا گیا جبکہ 2 مردوں پر ان کی بیویوں نے بدچلنی کے شبہ میں تیزاب پھینکا۔صو با ئی دا ر الحکومت میںبھی گزشتہ روز تےزاب گردی کو واقعہ پےس آےا جہا ں گرےن ٹاﺅن کی ر ہا ئشی 17سالہ مر ےم جوگھر سے اکےڈ می جا ر ہی تھی کہ اس دوران نا معلوم مو ٹر سائےکل سواردو افراد نے اس پر تےزاب پھےنک دےا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ، مر ےم کی چےخ وپکا ر پر اہل علاقہ موقع پر اکھٹے ہو گئے اور پو لیس کو اطلا ع کی ، پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امدا د کےلئے ہسپتا ل منتقل کےا گےا جہا ں طبی امدا د دی جا ر ی ہے، پو لیس نے واقعہ کی اےف آئی ار درج کر کے تفتےش شروع کردی ہے ،پو لیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقےقات کی جا ر ی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بھی ان واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آئے جس کی وجہ سے ایسے واقعات کی روک تھام میں کمی نہیں آ رہی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر محبت میں ناکام نوجوان تیزاب گردی جیسے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ اور مزکورہ واقعہ میں بھی اےسا ہی لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹےم تشکےل دے دی گئی ہے جلد اجلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوگئے۔



































